تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 16:58

ماضی کی اداکارہ نیلو آج سال گرہ منارہی ہیں

جیو نیوز - لاہور…ماضی کی اداکارہ نیلو آج سال گرہ منارہی ہیں،12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا۔سرگودہا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی۔نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نیشہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.