1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:38
اینی میٹڈ فلم ”مونسٹرز یونی ورسٹی“ کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار
جیو نیوز - ہالی وڈ…امریکی باکس آفس پر تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”مونسٹرز یونی ورسٹی“ کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے ۔کامیڈی فلم مونسٹرزیونی ورسٹی 2 دوستوں مائیک اور Sulley کی کہانی ہے جو یونی ورسٹی کے پروگرام میں فیل ہو جاتے ہیں مگراپنی شیطانیاں جاری رکھتے ہیں۔مانسٹرز یونی ورسٹی نے اس ہفتے 4 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ مجموعی طور پر دو ہفتوں میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔دوسرے نمبر پرفلم "دی ہیٹ" رہی جس نے اس ہفتے 4 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم میں ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ Sandra Bullock نے ایف بی آئی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے اور دو ہفتے قبل ٹاپ کرنے والی "ورلڈ وار زی" تقریباً 3 کروڑ ڈالرآمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس فلم میں معروف اداکار بریڈ پٹ نے مرکزی کردار نبھایا ہے جو دنیا کو زومبیز کے حملے سے بچاتا ہے۔