تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:35

مادھوری فلم” رام لیلا“ میں آئٹم نمبر کریں گی

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ میں اداکاری کیساتھ ساتھ ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب وہ ایک اور بالی ووڈ فلم میں بھی آئٹم نمبر کریں گی۔ مادھوری ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی بالی ووڈفلم ” رام لیلا“ کیلئے آئٹم سونگ کریں گی جس کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں گھاگرا آئٹم نمبر کیا تھا جسے مداحوں اور فلمی حلقوں میں بے حد بے حد پسند کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.