تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:58

زیادہ کام اورہیوی جمناسٹک روٹین سے باربی ڈول کتریناکیف کوبیمار

جیو نیوز - ممبئی…زیادہ کام اورہیوی جمناسٹک روٹین نے بولی وڈکی باربی ڈول کتریناکیف کوبیمارکردیا۔زیادہ سے زیادہ فلمیں حاصل کرناہرفلمی اداکارہ کاشوق رہاہے اور یہی شوق بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو بیمار کر گیا۔ کترینہ کیف26جون کو آخری بار ارجْن کپور کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھی گئیں اس کے بعد سے تاحال ممبئی میں موجوداپنے فلیٹ، بندرہ گول دیو ساگر اپارٹمنٹ سے باہر نہیں آئیں۔ کترینہ کے ایک قریبی دوست کاکہنا ہے کہ کترینہ تیزبخارمیں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے دوست اورخاندان کے افراد کوسخت تشویش ہے۔کترینہ کیف دھوم 3 کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہیوی جمناسٹک پریکٹس کرنا پڑی جس کی وجہ سے انہیں تیز بخار نے آلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.