3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم" ٹربو" کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ…ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم" ٹربو" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔کامیڈی سے بھر پور تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم" ٹربو کی کہانی ایک ایسے گھونگے کے گِرد گھومتی ہے جو دنیا کا تیز ترین کار ریسر بننے کا خواب دیکھتا ہے۔ گھونگے کا یہ خواب اسے اپنے قبیلے میں سب کے مذاق کا نشانہ بنا دیتا ہے۔ فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار ریان رینالڈ، پال گیامٹی،اسنوپ ڈاگ اور مائیکل پینا کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فلم ٹربو 17 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔