تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:2

ایسا کام نہیں کروں گی جس سے والدین کو شرمندگی ہو:سوناکشی سنہا

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ”لٹیرا“ میں بے باک کردار ادا کرنے پر اپنی والدہ کی جانب سے اعتراض کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی ایسا کام نہیں کریں گی جس سے ان کے والدین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔ ممبئی میں اپنی نئی فلم ”لٹیرا“ کی تشہیری مہم کے دوران سوناکشی نے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں، میری والدہ مجھ پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں اس لئے میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے ان کو شرمندگی اٹھانی پڑے۔ واضح رہے کہ مست نینوں والی سوناکشی سنہا کی نئی بالی ووڈ فلم ”لٹیرا“ 5 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ان کے مدِ مقابل رنویر سنگھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.