3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:39
رنبیر کپور اورکترینہ چھٹیاں بارسلونا میں منائیں گے
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کام کرکر کے تھک گئے ہیں ، دونوں اسٹارز چھٹیاں بارسلونا میں منائیں گے۔ بالی وڈ کے دونوں دوست فی الحال کسی فلم میں تو ایک ساتھ کام نہیں کر رہے لیکن دونوں مسلسل فلموں میں کام کر کر کے تنگ آچکے ہیں، اب دونوں اسٹارز ایک ساتھ لیں گے شوٹنگ سے بریک اور جائیں گے بارسلونا اپنی گرمیوں کی چھٹیاں منانے۔