3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:56
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز 51 ویں سال گرہ منارہے ہیں
جیو نیوز - لاس اینجلس …لاکھوں دلوں پر راج کرنے و لے اہالی ووڈکے سْپراسٹار ٹام کروز آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔فلم ٹاپ گن سے شہرت پانے والے اداکار ٹام کروز 3 جولائی1962 کو نیویارک میں پیدا ہوئے،وہ اب تک 35 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھاکرآسکرسمیت کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔1996میں ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا اور 64 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا، اورکئی ایوارڈزاپنے نام کرلیے۔ٹام کروزکی 2005 کی شاہکارفلم وارآف دی ورلڈزنے 230 ملین ڈالر سے زائد کمائی کرکے خوب شہرت سمیٹی۔ مشن امپاسبل سیریز کی اب تک کی آخری فلم مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول 2011 میں ریلیز ہوئی۔جس نے دنیا بھر میں 200 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔