4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:11
پریٹی زنٹااور سیف علی خان 8سال بعدایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم عشق اِن پیرس مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کر سکی لیکن پریٹی نے اپنی فلم کی ناکامی کو دل پر نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق پریٹی زنٹا8سال بعدسیف علی خان کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دِکھانے کیلئے تیارہیں۔سیف علی خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے ہدایتکار راج ندیمورو اور کرشنا ڈی کیز ہیں جبکہ اس فلم میں ہیرو کا کردار بھی سیف علی خان نبھا رہے ہیں۔اس سے قبل یہ دونوں اداکار کیا کہنا ،کل ہو نہ ہو اور سلام نمستے میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جب اس فلم کے بارے میں دونوں اداکاروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آٹھ سال بعد پھر سے ایک ساتھ کام کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ فلم بھی انکے مداہوں کو اتنی ہی پسند آئے گی جتنی ماضی میں پسند آئیں تھیں۔