تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:29

راک اسٹاررنبیر کپور بھی سپر ہیرو بننے کو تیار

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کو راک اسٹار ، برفی اور یہ جوانی ہے دیوانی جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے ور سٹائل اداکار رنبیر کپوراب سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔جی ہاں رنبیر کپو اب اپنے چہرے پر نقاب لگائے اور منفرد کاسٹیوم پہنے ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگاتے نظر آئیں گے ۔ یہ جوانی ہے دیوانی کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اپنے پسندیدہ اسٹار رنبیر کپور کو سپرہیرو کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکرپٹ پر کام کا بھی آغاز کر دیا ہے۔رنبیر کپور جو اس وقت اسپین کے شہر بارسلونا میں کترینہ کیف کے ساتھ تعطیلات گزار رہے ہیں جہاں سے واپسی پر وہ اسکرپٹ فائنل کر کے ڈایریکٹرسے تفصیلات طے کریں گے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور سپر ہیرو کا کردار کرنے والے پہلے بالی ووڈ ایکٹر نہیں بلکہ اس سے قبل شاہ رخ خان فلم "راون" میں اور ہریتک روشن فلم" کرش" میں سپر ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہو چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.