تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:4

عمران ہاشمی کی آنے والی فلم شنگھائی کا میوزک ریلیزکرنے کی تقریب

جیو نیوز - ممبئی …بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم "شنگھائی " کے میوزک ریلیزکی تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی۔ فلم کی تقریب میں ہدایتکاردیباکر بینرجی سمیت فلم کے ہیرو عمران ہاشمی اور فلم میں آئٹم سونگ کرنے والی اسکارلٹ میلش ولسن اور موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے شرکت کی۔تجسس اورسنسنی سے بھر پور اس پولیٹیکل تھرلر فلم کے میوزک ریلیز کرنے کی تقریب میں عمران ہاشمی اپنے فلمی کردارجوگی پرمار کے روپ میں ناصرف آٹو رکشہ میں بیٹھ کر آئے بلکہ فلم کے گانوں پر پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔ عمران ہاشمی کیساتھ ساتھ اس فلم میں ابھے دیول اور کالکی کوچلن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے رواں سال8 جون تک سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.