تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2012
وقت اشاعت: 0:25

ممبئی فیشن شو: موسم گرما کے دلکش ملبوسات نمائش کیلئے پیش

جیو نیوز - ممبئی … بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے فیشن شو میں موسم گرما کے حوالے سے دلکش ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ اس ایونٹ میں پیش کئے گئے ملبوسات میں جہاں موسم کی مناسبت کا خیال رکھا گیا وہیں رنگوں کا بہترین امتزاج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ کاٹن کے لباس اور جدید تراش خراش سے آراستہ ڈیزائن بہت خوب صورت لگ رہے تھے۔ کلیکشن میں نوجوانوں کے ذوق کا بطور خاص خیال رکھا گیا جس کی وجہ سے ایونٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حسین ماڈلز کی خوبصورت کیٹ واک نے شو کو چار چاند لگادئیے جسے دیکھنے والوں نے دل کھول کر سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.