10 مئی 2012
وقت اشاعت: 17:34
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ شادی کیلئے تیار،تاریخ اور مقام طے نہ ہو سکا
جیو نیوز - لاس اینجلس…ہالی ووڈ اسٹارز بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی شادی کے لیے تو راضی ہیں، لیکن اس بات پر اتفاق نہیں کر پا رہے کہ شادی کب،کہاں اور کیسے انجام پائے۔ خبروں کے مطابق بریٹ پٹ روایتی امریکی انداز میں شادی کرنے کے حق میں ہیں جبکہ انجیلینا جولی کی رائے میں یہ تقریب مختلف ثقافتوں کی شادیوں کی رسومات کا ملاپ ہونی چائیے۔ ان کا خیال ہے کہ اپنے بچوں کی جائے پیدائش اور اپنے لے پالک بچوں کے ممالک کی ثقافتیں شادی کا حصہ ہونی چائیے۔ بریڈ پٹ فرانس میں اپنی رہائش گاہ پر رشتہ ازدواج میں بندھنا چاہتے ہیں جبکہ انجیلینا جولی نے اس سلسلے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تاہم دونوں ہی اپنے تمام دوستوں اور اہل خانہ سمیت ایک بڑی تقریب میں زندگی کے ساتھی بننے کے خواہاں ہیں، یہ شادی کب، کیسے اور کہاں انجام پائے گی اس کا فیصلہ دولہا دلہن کو ہی کرنا ہے اب دیکھیں یہ فیصلہ کب ہوتا ہے۔