تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:24

ور اسٹائل فنکار علاوٴالدین کو بچھڑے29برس ہو گئے

جیو نیوز - لاہور…عوامی اداکار کہلائے جانے والے ور اسٹائل فنکار علاوٴالدین کو ہم سے بچھڑے آج29 برس ہو گئے ہیں۔کئی دہائیوں تک پاکستانی سلور اسکرین پر راج کرنے والے علاوٴالدین کی یادیں تازہ کررہے ہیں۔علاوٴالدین ایسا فنکار تھا ،جس کا نایاب انداز اور لہجہ اپنانے کی کوشش بہت اداکاروں نے کی۔برصغیر کی تقسیم سے پہلے، خوبصورت آواز کے مالک علاوٴالدین نے بمبئی کی فلم انڈسٹری میں بطور گلوکار قسمت آزمائی کی۔لیکن قسمت کو علاوٴالدین اداکار کے روپ میں درکار تھا۔ ابتداء میں علاوٴالدین نے کئی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کیے تاہم انہیں شناخت دلیپ کمار کی فلم میلہ سے ملی ، جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ نرگس کے والد کا کرداد ادا کیاپاکستان بننے کے بعد علاوٴالدین لاہور آ گئے۔1980تک انہوں نے سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔علاوٴالدین کبھی ہیرو اور کبھی ولن بن کر ابھرے اور کبھی کریکٹر رول اس طرح نبھایا کہ ان کی پرفارمنس بھلائے نہ بھولی جا سکتی ھے۔ فلم پھنے خاں کے مرکزی رول میں علاوٴالدین کی اداکاری کا وہ معیار نظر آیا، جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔فلمی دنیا میں پاپا جی کہلائے جانے والے علاوٴالدین کی یادگار فلموں میں زرقا،تیس مار خاں،چاچا خواہ مخواہ،کرتار سنگھ اورکوئل شامل ہیں۔اپنے اکلوتے جواں سال بیٹے کی موت نے علاوٴالدین کو مایوسیوں کے سمندر میں دھکیل دیا۔علاوٴالدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانی آرٹسٹوں میں ایک ایسا نام ہے جسے فنِ اداکاری کی کتاب سے ہرگز باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.