تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:45

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف اُٹھا لیا

جیو نیوز - نئی دہلی…بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار ریکھا نے راجیا سبھا میں رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔اس موقع پر ان کی روایتی حریف جیا بھی اپنی سیٹ پر موجود تھیں ، اکتیس سال سے کسی فلم میں ساتھ کام نہ کرنے والی جیا بچن اور ریکھا، راجیا سبھا میں ایک چھت کے نیچے اکٹھی ہوئیں۔ جیا بچن نے روایتی طریقے سے تالیاں بجا کر حریف کوخوش آمدید بھی کہا۔اس سے پہلے سننے میں آیا تھا کہ ریکھا کو ایوان میں ملنے والی سیٹ جیا بچن کو نہ بھائی تھی، سو سیٹ بدلنے کی درخواست دی اور 143 نمبر سیٹ مل گئی۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریکھا جی اور بگ بی کے عشق سے جیا بچن کو لگنے والا زخم آج بھی ہرا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.