تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:14

کترینہ کیف کی بھی اجمیر شریف پر حاضری اور منت

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈفلمی ستاروں کی درگاہوں پر آمد کوئی نئی بات نہیں بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف نے بھی اجمیر شریف میں حاضری دی اورمنت مانی۔اجمیر شریف میں عام شہریوں کے ساتھ بالی ووڈ اسٹار ز بھی خوب جاتے ہیں،ان میں کترینہ کیف کا نام بھی شامل ہے۔رمضان میں زائرین کے رش سے بچنے کیلئے کترینہ نے عین صبح کے وقت کا انتخاب کیا۔ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس کترینہ نے درگاہ میں آدھا گھنٹہ گزارادعا مانگی اور منت کا دھاگا بھی باندھا۔اس موقع ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی،جس پر انہوں نے اسے نرمی سے منع کردیا۔کترینہ ایک کمرشل کی شوٹنگکیلئے ان دنوں جے پور میں ہیں۔ایک ہفتہ پہلے ہی درگاہ کے متولی نے اجمیر شریف میں فلمی ستاروں کی آمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.