4 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:33
بالی ووڈ اداکارہ کاجول 5اگست کو اپنی38ویں سالگرہ منائیں گی
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈکی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل کاجول 5اگست کو اپنی38ویں سالگرہ منائینگی۔5اگست1975کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز1992میں فلم بے خودی سے کیا جبکہ 1993میں انکی فلم بازیگرکو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ بازیگرسمیت دل والے دلہنیا لیجائیں گے،یہ دلّگی،Gupt: The Hidden Truth،پیار کیا تو ڈرنا کیا،ہم آپکے دل میں رہتے ہیں،کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم ،فنا ،یو می اورہم، We Are Familyاور مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے کاجول نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی کاجول کوگذشتہ سال بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا ہے۔