تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:36

دنیا پا نی کی کمی کا شکار کیوں ؟ بالی ووڈ فلمیں ایک اہم وجہ

جیو نیوز - ممبئی …دنیا بھر میں اس وقت پا نی کی کمی ایک اہم مسئلہ بنی ہو ئی ہے لیکن یہ کمی ہے کیوں ؟ اس کی وجہ ہم آ پ کو بتا تے ہیں ، پا نی کی اس کمی کا سبب ہیں با لی ووڈ فلمیں، جی ہاں با لی ووڈ فلمیں ۔ با لی ووڈ اپنی فلموں پر پیسہ تو پا نی کی طر ح بہا تا ہی ہے لیکن پا نی کا بے در یغ استعما ل بھی با لی ووڈ پروڈیو سرزاور ڈائریکٹر زکا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ گزشتہ سا ل سپر ہٹ فلم دبنگ کے جس منظر میں سو نا کشی سنہا کو بار ش میں بھیگتے ہو ئے دکھایا گیا ہے اس منظر کو فلم بند کر نے کے لیے ایک لاکھ اسّی ہزار( (180,000 لیٹر پا نی استعما ل کیا گیا ۔ممبئی میں دو ہزار سات کے سیلا ب کے مو ضو ع پر بننے والی فلم تم ملے میں صر ف سیلا ب کے ایک منظر میں چھتیس لاکھ لیٹر(36,00,000) پا نی بہا یا گیا جبکہ شا ہ رخ خا ن کی فلم ما ئی نیم از خا ن میں چو بیس لاکھ(24,00,000) لیٹر پانی استعما ل کیا گیا ، دلچسپ با ت یہ ہے کہ یہ کو ئی عام پانی نہیں خا ص طور پر منگوا یا گیا Purified پانی تھا جو ہندو ستا ن کی آ دھی سے زیا دہ آ با دی کو میسر نہیں ہے ۔ اکشے کمار کی فلم دے دنا دن نے اپنے نا م کی طر ح پا نی بھی دے دنا دن ہی بہا یا گیا یعنی نہ چا لیس نہ پچاس پورے چوراسی لاکھ (84,00,000) لیٹر۔ یہاں یہ ذکربھی دلچسپی سے خا لی نہیں ہو گا کہ جیمز کیمر ون کی مشہور ِزما نہ اور گیا رہ آسکر ایوار ڈ حا صل کر نے والی فلم ٹا ئی ٹینک میں صرف ساڑھے چا ر لاکھ لیٹر پا نی کا استعما ل کیا گیا تھا ۔ تو با لی ووڈ فلم سازو ں کو ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ آ پ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غو ر کریں ہم کچھ کر یں گے تو شکا یت ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.