تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:29

فلم”تلاش “کے نئے ڈائیلاگ پرومو ریلیز کردیئے گئے

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی…عامر خان کی آنے والی نئی فلم "تلاش " کے نئے ڈائیلاگ پرومو مداحوں کیلئے ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔ مختصرپرومو میں فلم کے مر کزی کر دار اور ایک پولیس آفیسر کا روپ دھارے عامر خان کو کسی راز دارانہ تلاش اور کیس کی تفتیش کے بارے میں جملہ بازی کرتے دیکھایا گیا ہے۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کیساتھ مل کر لکھی ہے جبکہ یہ فلم 30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جا ئیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.