تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:49

اینکرز کی باتیں لوگ سنجیدگی سے لیتے ہیں،امیتابھ بچن

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے اور اینکرز کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چائیے کیونکہ ان کی باتیں لوگ سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی نیوز چینل پر لیجنڈری اداکار پران کی علالت کی خبر کے ساتھ یہ کہا گیا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ خبر سنتے ہی بگ بی فورا ً انہیں دیکھنے نکل پڑے اور انہیں بیمار تو پایا لیکن تشویشناک حالت میں ہر گز نہیں تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اس غلط خبر نے انہیں کافی پریشان کیا او ر یقیناً اس طرح کی خبریں ٹی وی پر دیکھ کر لوگ روز ہی پریشان ہوتے ہوں گے۔ امیتابھ بچن کے مطابق نیوز چینلز کو محتاط رہنا چائیے اور کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چائیے کیونکہ یہ خود ان کی ساکھ کا سوال ہے۔ ان کی رائے میں اینکرز جو خبر دہتے ہیں اس کی صداقت ان کی ذاتی ذمہ داری بھی ہے کیونکہ وئیروز ان کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.