تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:39

نیویارک : مادام تساؤ میوزیم میں وہٹنی ہیوسٹن کے مجسموں کی تقریب رونمائی

جیو نیوز - نیویارک …امریکی ریاست نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں گذشتہ روز آنجہانی گلوکارہ وہٹنی ہیوسٹن کے چار مومی مجسموں کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔وہٹنی ہیوسٹن کے کیرئیر کے مختلف ادوار کی عکاسی کرتے ان مومی مجسموں کی رونمائی کے موقع پر وہٹنی کی والدہ اور بھائیوں سمیت انکے منیجر بھی موجود تھے۔چار ماہ کے عرصے میں لندن میں تیار کیے گئے ان مومی مجسموں پر12لاکھ(1اعشاریہ2ملین)ڈالر لاگت آئی جو اب امریکا کے چار شہروں واشنگٹن ڈی سی،نیویارک،ہالی ووڈ اور لاس ویگاس میں قائم مادام تساؤ میوزیمز میں نمائش کے لیے رکھ دیے جائینگے۔واضح رہے کہ مادام تساؤ میوزیم کی دو سو سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے جب کسی ایک شخصیت کے کئی مجسمے تیار کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.