تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:2

ڈانس کے شہزادوں اور چور پولیس کی کہانی نے دھوم مچادی

جیو نیوز - ممبئی …بالی وڈ میں ڈانس کے شہزادوں اور چور پولیس کی کہانی نے دھوم مچادی ہے، اے بی سی ڈی نے تین دنوں میں 18کروڑ جبکہ اسپیشل 26 نے باکس آفس سے 25 کروڑ سمیٹ لیے ہیں۔ بالی وڈ کے ڈانس شہزادے، جب پرابھو دیوا کی شاگردی میں اسکرین پر دھوم مچانے آئے تو دیکھنے والے بھی تھرک اٹھے۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ محنت اور لگن ہو تو ٹیلنٹ کو کوئی نہیں ہراسکتا۔ دوسری طرف چور پولیس کی کہانی بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگئی ہے، اسکرین پر منوج باجپائی اور اکشے کا ٹاکرا لوگوں کو خوب بھایا۔ انوپم کھیر بھی کافی عرصے بعد لوگوں کو بہت پسند آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.