تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:33

ٹام کروز کمانڈر کے روپ میں ، فلمOblivion کادوسرا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - ہالی ووڈ…این جی ٹی…فلم مشن امپوسبل کے بعد ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ایک کمانڈر کے روپ میں اپنے مداحوں کو حیران کر نے کیلئے تیار ہیں اور ان کی نئی سائنس فکشن فلمOblivion کا دوسرا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ اس فلم میں ٹام کروز کمانڈر جیک ہارپر کا کر دار ادا کر رہے ہیں جوجدید ٹیکنالوجی کے حامل اسلحے اور مشینری سے لیس ہو کر زمین کو تباہ کر نے والی خلائی مخلوق سے لڑتے نظر آرہے ہیں۔ہالی ووڈ کی ہٹ فلم Rise of the Planet of the Apes کے پروڈیوسرز پیٹر چرنن اور ڈائلین کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹام کروز کے علا وہ نمایاں اداکاروں میں مورگن فری مین بھی شامل ہیں۔ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں 12 اپریل 2013 کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.