تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 23:32

صاحب ،بیوی اور گینگسٹرریٹرنز کے ڈائیلاگ پر ومو مدا حوں کیلئے ریلیز

جیو نیوز - نئی دہلی …عرفان خان، جمی شیرگل اور ماہی گل کی آنے والی نئی رومانوی تھرلر فلم "صاحب ،بیوی اور گینگسٹرریٹرنز " (Saheb, Biwi Aur Gangster Returns)کے ڈائیلاگ پروموز مداحوں کیلئے ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔ ان مختصرپروموز میں فلم کے مر کزی کرداروں عرفان خان، جمی شیرگل اور ماہی گل کو اپنے کر دار کی مناسبت سے جملہ بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2011ء کی ہٹ فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرکا سیکوئل ہے جس میں عرفان خان اور سوہاعلی خان ایک نیا اضافہ ہیں۔رومانس اور تھرلرسے بھرپوراس فلم کو 8 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.