تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:14

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…گذشہ سال ہاؤس فل ٹو،اوہ مائی گاڈ،راؤڈی راٹھور کے بعد رواں سال کے آغاز میں ہی اسپیشل 26جیسی کامیاب فلمیں دینے والے اکشے کمار اب بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے ہیں۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے میں کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ہریتک روشن اور دبنگ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم"تھپکی" کے ہندی ریمیک کے لیے فلمساز ادارے ریلائنس نے اکشے کو50کروڑ معاوضے کے ساتھ سائن کیا ہے۔فلمساز اس فلم کے لیے ہر صورت میں اکشے کمار کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لہٰذا انہوں نے اکشے کو اُن کی منہ مانگی رقم پر 50کروڑ کے عوض سائن کرلیا۔واضح رہے کہ اس معاہدے کے بعد اکشے بالی ووڈ مین سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکار بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل ہالی ووڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کے ریمیک کے لیے ہریتک روشن کو30کروڑ جبکہ یش راج بینر کی فلم ایک تھا ٹائیگر کے لیے سلمان خان کو27کروڑ معاوضے پر سائن کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.