تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:32

یش راج فلمزکی ایکشن فلم Kill Dil میں علی ظفرکو کاسٹ کرلیا گیا

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی کامیڈی فلم تیرے بن لادن نے ان کی مقبولیت بڑھانے کے ساتھ بالی ووڈ میں ان کی مانگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بالی ووڈ میں علی ظفرکی کامیاب اداکاری نے اپنا اچھا تاثر چھوڑا اسی لیے یش راج بینر نے کامیڈی کے بعدایکشن فلم Kill Dil میں بھی کاسٹ کر لیا ہے۔اس ایکشن فلم کیلئے علی ظفرکے ساتھ رنویر سنگھ اور پر یانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چو پڑا کوبھی ایک اہم مرکزی کردارکے لیے منتخب کرلیاگیا ہے۔ یش راج فلمز کی جانب سے بھی علی ظفر کو اس ایکشن فلم میں کاسٹ کر نے کی خبر کی تصدیق کردی گئی ہے جس کی شوٹنگ کا آغازاس سال ستمبر میں کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.