تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:53

اداکارہ سعدیہ امام پیا دیس سدھار گئیں

جیو نیوز - کراچی…اختر علی اختر…ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سعدیہ امام پیا دیس سدھار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سعدیہ امام کا نکاح پچھلے دنوں عدنان حیدر کے ساتھ ہوا۔ شادی کی تقریب بدھ کی رات مقامی کلب میں ہوئی، جس میں ٹیلی ویژن کے نامورفن کاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں اداکارہ غزالہ جاوید، منور سعید و بیگم، طاہر رضوی، سلطانہ صدیقی، حسن سومرو، کامران جیلانی، خالد انعم اور دیگر فن کار شامل ہیں۔ سعدیہ امام کی بہن عالیہ امام نے تمام مہمانوں کہ خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ سعدیہ امام کی والدہ کے انتقال کے باعث ان کی رخصتی کی تقریب میں تاخیر ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق سعدیہ امام نے شادی کے بعد شوبزنس کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا ہے اور وہ جلد بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.