تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 فروری 2013
وقت اشاعت: 1:33

برلن مےں برفانی رےچھ نٹ کا حقےقت سے قرےب تر مجسمہ نمائش کیلئے پےش

جیو نیوز - برلن....این جی ٹی.... جرمنی کے دارالحکومت برلن کے زولوجےکل گارڈن مےں انسانی ہاتھوں مےں پرورش پاکر شہرت کی بلندےوں پر پہنچنے والے برفانی رےچھ کے انتقال کے بعد اس کا دےوہےکل مجسمہ نےچرل ہسٹری مےوزےم مےں نمائش کے لےے پےش کردےا گےا ہے۔اپنے چڑےا گھر کی شہرت مےں اضافے کا سبب بنے اور کئی شوز و اشتہارات مےں کام کرنے والانٹ(Knut)نامی ےہ رےچھ2011ءمےں 4سال کی عمر مےں ہارٹ اٹےک کے باعث انتقال کرگےا تھا ۔جانوروں کی کھال مےں بھس بھر نے کے پےشہ ور ماہرےن نے نتقال پانے والے نٹ نامی اس برفانی رےچھ کے ڈھانچے کا ہوبہو پلاسٹک کا ماڈل تخلےق کرکے اُس پر نٹ کے بال اور پنجے لگائے ہےں۔نٹ کے حقےقت سے قرےب تر اس دےوہےکل ماڈل کو دےکھنے پہلے ہی روز 6ہزار سے زائد افراد نے مےوزےم کا رُخ کےا جو اےک مہےنے تک نمائش پر رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.