25 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:58
کامیابی کیلئے کسی خان کے ساتھ کا م کر نا ضر وری نہیں،ودیا بالن
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ میں فلموں کی کامیابی کی ضما نت سمجھے جا نے والے تین خا نز ودیا با لن کی نظر میں کو ئی اہمیت نہیں رکھتے۔ منفرد اداکاری سے انڈسٹری میں مقام حا صل کر نے والی ودیا با لن کا کہناہے کہ ان کے لیے شا ہ رخ ،سلمان یا عا مر خان کے سا تھ کا م کر نا قطعا ً اہم نہیں اور نہ ہی ان کے نزدیک کامیاب یا نمبر ون ہیروئن بننے کے لیے یہ ضر وری ہے۔ واضح رہے کہ ودیا بالن نے ابھی تک سیف علی خان کے علاوہ تینوں ٹاپ خانز کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن اس کے با جو ود ان کی ہر فلم با کس آفس پر کا میا ب رہی ہے جبکہ ڈرٹی پکچر کی بلا ک بسٹر کا میابی کے بعد انہوں نے خانز کو اپنے نام کے ساتھ بالن لگا نے کا مشورہ بھی دیا تھا۔