27 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:14
بلند آوازسیٹی بجا کر لوگوں کو ستانے والے کو انوکھی سزا
جیو نیوز - پورٹ لینڈ …امریکا کے شہرپورٹ لینڈ میں بلند آواز سیٹی بجا کر لوگوں کو ستانے والے شخص کو عدالت نے ایک انوکھی سزا سنائی ہے جو شاید پہلے کسی جج نے نہ سنائی ہو۔32سالہ رابرٹ نامی بلند سیٹی بجانے کے عادی اس شخص سے پڑوسی ، دوست اور یہاں تک کے دفتر میں کام کرنے والے ساتھی بھی نہایت تنگ آچکے تھے ۔ کئی بار توجہ دلانے کے باوجود بھی جب رابرٹ نے اپنی یہ عادت نہیں چھوڑی تو اسے عدالت میں پیش کر دیاگیا اور جرم ثابت ہونے کے بعدجج نے رابرٹ کیلئے سیٹی بجانے کے اوقات مقرر کر دئیے ۔ فیصلے کے مطابق سیٹی بجانے کا شوقین یہ شخص صرف چلتے ہوئے سیٹی بجا سکتا ہے اور اگر اس نے کہیں بیٹھ کر یا ایک جگہ کھڑے کھڑے سیٹی بجانی شروع کی تو اسے پولیس پکڑ کر جیل میں قید کر دے گی ۔ٹھیک کہتے ہیں نا کہ کبھی کبھی لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں جیسے رابرٹ کو سیٹی بجانے کا شوق بھاری پڑا۔