تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:19

بپاشا باسو کی ہارر فلم ’آتما‘کے پہلے گانے’آجا نندیا‘کی وڈیوریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی خوف و دہشت سے بھرپور نئی ہارر/سائیکالوجیکل تھرلر فلم ’آتما‘کے پہلے گانے’آجا نندیا‘کی وڈیو جاری کردی گئی۔آجا نندیاکے بولوں پر مبنی اس گانے میں بپاشا کو اپنی بیٹی کو سلاتے دکھایا گیا ہے جسکا میوزک سنگیت اور سدھارتھ ہلدی پور نے کمپوزکیا ہے جبکہ گانا سنگیت نے خوداپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔فلم آتما کی کہانی اوراسکرین پلے لکھنے سمیت ہدایتکاری سپارن ورما نے دی ہے جس میں بپاشا سمیت نواز الدین صدیقی اور چھ سالہ ڈوئل دھون اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جسکے والد کا انتقال ہوچکا ہے لیکن بچی کی نظر میں اُسکا باپ زندہ ہے کیونکہ اسکی آتما(روح) مسلسل بچی کے گرد کی منڈلاتی نظر آتی ہیں۔ڈراؤنے مناظر اور ہر پل خوف کو بڑھاتے مناظر سے بھرپور اس سائیکالوجیکل تھرلر فلم کو ابھیشک اور کمار منگٹ پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے جو22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.