تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:57

ارشد وارثی ،بومن ایرانی کی نئی فلم”جولی ایل ایل بی“کے گانوں کی ویڈیوزجاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ اور ڈاکٹر استھانہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں ساتھ دھمال مچانے کیلئے تیار ہیں اوران کی آنے والی فلم ”جولی ایل ایل بی“ کے ٹریلر کے بعد دو گانوں”جھوٹ بولیا“ اور”دارو پی کے نچنا“کی ویڈیو زجاری کردی گئیں۔ ”جھوٹ بولیا” کے بولوں پر مبنی گانے کو کمال خان کی آواز میں جبکہ ”دارو پی کے نچنا“ کو میکا سنگھ اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جن کی موسیقی کرشنا نے دی ہے۔ رائٹر وہدایتکار سبھاش کپور کی اس کامیڈی ڈرامہ فلم ”جولی ایل ایل بی“ میں ارشد وارثی اور بومن ایرانی کے ساتھ امریتا راؤ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی کہانی بھارت کے قانونی نظام کے گرد گھومتی ہے جہاں سماج میں اپنی منفرد پہچان بنانے کا متمنی وکیل جدیش تیاگی عرف جولی(ارشد وارثی)اپنے آئیڈیل بومن ایرانی کے مدِ مقابل ایک کیس لڑنے کیلئے ہائر کیا جاتا ہے۔ فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.