تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:16

بالی ووڈ فلم ”پاکیزہ“کے ریمیک میں میرا ہوں گی مینا کماری کے کردار میں

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…ماضی کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلم ”پاکیزہ “ کا ریمیک بنا نے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ میرا اب لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ 1972ء میں کمال امروہی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا شمار با لی ووڈ کی کلا سک فلموں میں کیا جاتا ہے جس کے بعد میناکماری کوایک نئی پہچان ملی۔ کمال امروہی کی اس فلم کو30سال بعد ان کے بیٹے تاجدار امروہی نئے سرے سے بنانے جارہے ہیں جس کے لیے انہوں نے پاکستانی ہیروئن میرا کو مینا کماری کے رول کے لیے سائن کرلیا ہے۔ لگتاایسا ہے کہ قسمت کی دیوی آج کل نت نئی خبروں کا موضوع بننے کی شوقین میرا جی پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہے کیونکہ میرا کو حال ہی میں ہالی ووڈ فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیشکش ہوئی ہے۔ لہٰذا اب تو یہ وقت ہی بتائے گا کہ پے در پے ملنے والی یہ کامیابیاں میرا جی کیلئے مستقبل میں کتنی خوش قسمت ثابت ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ لالی ووڈ اداکارہ میر انے 2005ء میں ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ”نظر“ سے بالی ووڈ فلم نگری میں اینٹری لی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.