3 مارچ 2013
وقت اشاعت: 0:40
پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم کوئین بن گئیں
جیو نیوز - نئی دہلی.... کرےنہ کپور ،اےشورےا رائے ،کترےنہ کےف اور ملائےکہ اروڑا سمےت کئی صفِ اول کی ہےروئنز کو پےچھے چھوڑتے ہوئے بپگی چاپس پرےانکا چوپڑابالی ووڈ کی مہنگی ترےن آئٹم گرل بن گئی ہےں۔ہداےتکار سنجے گپتا کی فلم "شوٹ آؤٹ اےٹ واڈالا"کے لےے آئٹم سونگ کرنے پررضامندی ظاہر کرنے والی پرےانکا چوپڑا نے اپنی اےک فلم کی فےس کے برابر2اعشارےہ8کروڑ معاوضہ طلب کےا جو ہداےتکار ہنسی خوشی دےنے پر راضی ہوگئے۔"شوٹ آؤٹ اےٹ واڈلا"کے لےے پرےانکا چوپڑا "ببلی بدمعاش ہے"نامی اپنا پہلا آئٹم سونگ کرنے جاری ہےں جسے معروف پلے بےک سنگر سونےدی چوہان کی آواز مےں نامور موسےقار و گلوکار انوملک نے کمپوز کےا ہے۔واضح رہے کہ پولےس انکاؤنٹرز کی کہانی بےان کرتی2007ءکی بالی ووڈ فلم "شوٹ آؤٹ اےٹ لوکھنڈ والا" کے سےکوئل"شوٹ آؤٹ اےٹ واڈلا"کو معروف فلمساز اےکتا کپور نے پروڈےوس کےا ہے جس مےںجان ابراہم، انےل کپور،تشار کپور،کنگنا رناوٹ ،سونوسوڈ ،منوج باجپائی، مہےش منجرےکراور رونت روئے نے اہم کردار ادا کےے ہےں ۔اےکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آؤٹ اےٹ واڈلا رواں سال ےکم مئی کو سےنما گھروں کی زےنت بنائی جائےگی جسکی تشہےری مہم مےں بھی پرےانکا بڑھ چڑھ کر حصہ لےں گی۔