تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:17

مادھوری بھی آئٹم نمبر کرنے کیلئے تیار،رنبیر کی فلم میں جلوہ گر ہونگی

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ میں اداکاری کیساتھ ساتھ ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب وہ پہلی بار انہیں آئٹم نمبرکرتا دیکھیں گے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مادھوری ہدایتکارآیان مکھرجی کی نئی بالی ووڈفلم " یہ جوانی ہے دیوانی" کیلئے اپنے کیرئیر کا پہلا آئٹم سونگ عکسبند کروائینگی جس کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈاداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ایکشن فلم " گلاب گینگ " سے بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی نئی پہچان بنانے کے لیے کوشاں ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے شوہرکے ساتھ مل کر ڈانس کی تربیت دینے کیلئے آن لائن اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.