5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:17
فلم دی سمرف کی دیوانی خاتو ن نے کرداروں کے ہزاروں ما ڈل جمع کر لیے
جیو نیوز - لندن …آپ نے دنیا کے کئی نامور فلمی اداکاروں کے مداح تودیکھے ہونگے لیکن ہالی ووڈ فلم The Smurfs کی ایسی دیوانی خاتون شاید ہی کہیں دیکھی ہو جس نے اپنے گھر میں ہزار وں اسمرف کرداروں کے ماڈلزجمع کر لئے ہیں۔اسکاٹ لینڈسے تعلق رکھنے والی 37سالہ Karen Bellکی نیلے رنگ کے بونوں سے محبت یقیناًلاجواب ہے جنہوں نے پچھلے 30سالوں میں چھوٹے بڑے ہر انداز کے4 ہزار4سو 82 اسمرف ماڈلزاوراسٹیکرز اپنے پاس محفوظ کئے ہوئے ہیں جس پر وہ اب تک20ہزار پونڈز کی رقم خرچ کر چکی ہے۔