8 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:53
میری فلموں کی کریڈٹس میں پہلے ہیروئنز کے نام ہونگے، شاہ رُخ
جیو نیوز - ممبئی … عورتوں کے عالمی دنیا کی مناسبت سے بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان نے اعلان کیا ہے کہ اب سے ان کی فلموں کے کریڈٹس میں ان کے نام سے پہلے ہیروٴنز کا نام ہوا کرے گا۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم چنائی ایکسپریس سے شروع کرتے ہوئے مستقبل کی سب ہی فلموں میں خود سے پہلے اپنی لیڈ ایکٹریس کو کریڈٹ دلوائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی جانب سے ذہنیت بدلنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ مزید ایکٹرز بھی ان کی قائم کی ہوئی مثال پر عمل کریں گے تاکہ معاشرے کا صنف نازک کے بارے میں نظریہ بدلا جا سکے۔