10 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:14
علی ظفر کی نئی فلم چشم بدور کے ٹائٹل ٹریک ارلی مارننگ کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی …اپنی پہلی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی پاپ گلوکار،ماڈل و اداکار علی ظفرکی تیسری بالی ووڈ فلم "چشمِ بدور"کے ٹریلر کے بعد ٹائٹل ٹریک"ارلی مارننگ(Early Morning)"کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ارلی مارننگ کیبولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار سونو نگم ا ورخود علی ظفر کی آواز وں میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں علی ظفر اپنی ہیروئن کیساتھ خوابوں کی دنیا کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔1981کی مشہور کامیڈی فلم"چشمِ بدور"کے ریمیک کی ہدایتکاری کامیڈی فلموں کے نامور ہدایتکار ڈیوڈ دھاون نے دی ہے جس میں علی ظفر کیساتھ سدھارتھ،دیوندو شرما،رشی کپور اورتاپسی پنواہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جوہی چاؤلہ اور انوپم کھیر بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔گوا میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت ایک ہی لڑکی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔ویاکوم موشن پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے جورواں سال5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔