تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:58

علی ظفر کی کامیڈی فلم’چشم بدور‘کے ٹائٹل ٹریکس کی وڈیوریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …اپنی پہلی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی پاپ گلوکار،ماڈل و اداکار علی ظفرکی تیسری بالی ووڈ فلم’چشمِ بدور‘کے ٹائٹل ٹریک’ارلی مارننگ‘اور’عشق محلہ‘کی وڈیوزجاری کردی گئیں ۔ ارلی مارننگ کے بولوں پر مبنی گانے کو معروف گلوکار سونو نگم ا ورخود علی ظفر کی آواز وں میں جبکہ عشق محلہ کو معروف گلوکار میکا سنگھ اور واجد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔1981کی مشہور کامیڈی فلم’چشمِ بدور‘کے ریمیک کی ہدایتکاری کامیڈی فلموں کے نامور ہدایتکار ڈیوڈ دھاون نے دی ہے جس میں علی ظفر کیساتھ سدھارتھ،دیوندو شرما،رشی کپور اورتاپسی پنواہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جوہی چاؤلہ اور انوپم کھیر بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔گوا میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت ایک ہی لڑکی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔ویاکوم موشن پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے جورواں سال5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.