18 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:58
جاپان فیشن ویک کا آغاز ہوگیا
جیو نیوز - ٹوکیو… منگولیا اور نیدرلینڈ کے ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کے ساتھ ہی جاپان فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ جاپان فیشن ویک میں 14-2013 کے لئے تیار کیے گئے موسم سرما اور بہار کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ شو کے پہلے دن منگولین ڈیزائنر Ariunaa Surenjavاور ڈچ ڈیزائنر Conny Groenewegenکے جدید ملبوسات پیش کئے گئے۔ مختلف رنگوں کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلز نے ریمپ پر واک کیا۔جاپان فیشن ویک 23 مارچ تک جاری رہے گا۔