تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:18

ہارر فلم”آتما“کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی خوف و دہشت سے بھرپور نئی ہارر/سائیکالوجیکل تھرلر فلم ”آتما“کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کردیا گیا ہے۔اس پرومو میں فلم میں اہم کر دارادا کر نے والی ہیروئن بپاشا کو مختلف انہونے واقعات سے ڈرتے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں بپاشا سمیت نواز الدین صدیقی اور چھ سالہ ڈوئل دھون اہم کردار ادا کررہے ہیں جس کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جسکے والد کا انتقال ہوچکا ہے لیکن بچی کی نظر میں اُسکا باپ زندہ ہے کیونکہ اسکی آتما(روح) مسلسل بچی کے گرد کی منڈلاتی نظر آتی ہیں۔ڈراؤنے مناظر اور ہر پل خوف کو بڑھاتے مناظر سے بھرپور اس سائیکالوجیکل تھرلر فلم کو ابھیشک اور کمار منگٹ پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے جو22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.