تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:11

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں پھر ایک ساتھ

جیو نیوز - ممبئی … رنبیر اور دپیکا پڈوکون فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں پھر ایک ساتھ نظرآئیں گے، فلم کی پہلی جھلک نے ابھی سے سب پر جادو کردیا ہے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ نیناں آنکھیں چار کریں گیں،فلم میں نینا کا کردار نبھایا ہے دپیکا پڈوکون نے جو ان کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکی ہیں۔ یہ جوانی ہے دیوانی میں خوب مستی ہے، دھمال ہے، فلم کی لوکیشنز بھی بڑی اسکرین پر خوب رنگ بکھیریں گیں۔ رنبیر نے اس فلم کے نام کیلئے اپنے انکل کی پرانی فلم پر ہاتھ صاف کیا ہے، جس کے گانے کی جھلک فلم میں خوب سنائی دیتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.