22 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:8
نئی بالی ووڈ ہارر فلم آتما آج ریلیز کردی گئی
جیو نیوز - ممبئی…اخبردار ہوجائیں آپ کو ڈرانے آتما آچکی ہے۔جی ہاں بالی ووڈ کی نئی ہارر فلم آج ریلیز کردی گئی ہے۔ آتما میں بپاشا نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا ہے جس کا شوہر مرجاتا ہے اور اس کی روح اپنی بیٹی کو لینے اس کا پیچھا کرتی ہے۔فلم میں سسپنس بھی خوب ہے اور ساوٴنڈ ایفکٹس بھی جاندار رکھے گئے ہیں۔بپاشا باسو کا نیا ایکشن اور خوف سے بھرپور یہ شاہکار آج سے سینما وٴں میں پیش کردیا گیا ہے۔