تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:10

سنجو بابا کی جگہ مجھے جیل بھیج دیا جائے،راکھی ساونت

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی اداکار سنجے دت کو پانچ سال قید کی سزا پر ان کے مداح افسوس اور ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں مگر آئٹم گرل راکھی ساونت نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کہتی ہیں کہ سنجو بابا کی جگہ انھیں جیل بھیج دیا جائے۔سنجے دت کے گھر ان دنوں فلمی برادری کا تانتا بندھا ہوا ہے۔لوگ ان سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرنے آرہے ہیں اور سنجے دت عدالت کی جانب سے دی گئی 30 دن کی مہلت کا شیڈول طے کررہے ہیں کہ ان میں کون کون سی فلمیں نمٹانی ہیں۔دوسری جانب راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ سنجے دت کے لیے بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ دت فیملی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔راکھی نے کہا کہ اگرقانونی طور پر ممکن ہو تو وہ سنجے دت کی جگہ جیل کاٹنے کو تیار ہیں کیونکہ سنجے دت بال بچوں والے ہیں جبکہ ان کی کوئی فیملی نہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے دنیا اور جیل ایک ہی بات ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کچھ نیکیاں کمالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.