تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:26

ہیو جیک مین کی ایکشن فلم’دی وولورین ‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم ’دی وولورین‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے ’دی وولورین‘ میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اُسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور تھری ڈی فلم 24جولائی کو دنیا بھر میں ،25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.