تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:6

دبنگ خان کی نئی فلم ’مینٹل‘ کی شوٹنگ زور و شور سے جاری

جیو نیوز - ممبئی …دبنگ خان کی نئی فلم ’مینٹل‘ کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہے۔ اب ڈیزی شاہ کے ساتھ ثنا خان بھی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تیلگو فلموں کی ہیروئین ثنا خان نے ریئلٹی شو میں شرکت کر کے خوب شہرت کمائی۔ اسی ریئلٹی شو کے میزبان سلمان خان تھے۔ دبنگ خان کے فینز کو کافی عرصے سے مینٹل کا انتظار ہے، جو اکتوبر میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ اس فلم میں آئیٹم سانگ نہیں ہو گا لیکن یہ سوال، ابھی بھی حل طلب ہے کہ مینٹل میں سلمان کی ہیروئین کون ہے، ڈیزی یا ثنا خان۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.