31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:59
اچھاجیون ساتھی ملنے پر خوشگوارتبدیلیاں آئیں ، عاطف اسلم
جیو نیوز - لاہور…معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ایک اچھا جیون ساتھی ملنے پر زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں۔ لاہور میں اپنے دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ سارہ سے 12 سال افیئر کی بات جھوٹی ہے، اُن سے ایک شادی میں ملاقات ہوئی اور پسندآگئیں۔ وہ ہنی مون کے لئے برازیل اور استنبول جا رہے ہیں اور ہنی مون کے بعد اپنے کیئریئر پر توجہ دیں گے۔