2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:15
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن آج 44ویں سالگرہ منائیں گے
جیو نیوز - نئی دہلی....بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں مےں شامل اداکار، ہداےتکار و فلمساز اجے دیوگن2اپرےل کو44وےں سالگرہ منائیں گے۔2اپرےل1969ءکوبھارتی دارالحکومت نئی دہلی مےں پےدا ہونے والے اجے دےوگن نے اپنے فلمی کےریئر کا آغاز1991ءمےں فلم پھول اور کانٹے سے کےا۔جس کے بعد اجے دےوگن نے جگر،دل والے،ناجائز،دل جلے،زخم،دی لےجنڈ آف بھگت سنگھ،رےن کوٹ،ےوا،،لجا،گنگا جل،اومکارہ،کمپنی،گولمال سےرےز،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی،راج نےتی ،سنگھم،بول بچن اور سن آف سردار جےسی کامےاب فلموں مےں کام کرتے ہوئے کئی اےوارڈز اپنے نام کےے۔فلمی دنےا مےں بےحد نام کمانے والے اجے دےوگن 1999ءمےں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کاجول سے شادی کے بندھن مےں منسلک ہوئے جن سے ان کے دو بچے ہےں۔حال ہی مےں رےلےز ہونے والی اجے دےوگن کی فلم "ہمت والا"باکس آفس پر بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی جسے ناقدےن نے بھی کڑی تنقےد کا نشانہ بناےا ہے جبکہ گذشتہ روز ہونے والے گولڈن کےلا اےوارڈ مےں بھی انہےں بدترےن اداکار کے اےوارڈ کا حقدار ٹھہراےا گےا۔