تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:55

سابق محبت ہونے کے باوجود رنبیر آج بھی بہترین دوست ہیں،دیپکا

جیو نیوز - ممبئی …بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کی سابق محبت ہونے کے باوجود رنبیر کپور آج ان کے بہترین دوستوں میں سے ہیں۔ رنبیر کپور اور دیپیکا پاڈوکون اسٹارر فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی تشہیر آجکل عروج پر ہے جبکہ فلم 31 مئی سے ریلیز کی جائے گی۔ دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ فلم میں انکا اپنے سابق چاہنے والے کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن اس کی فلمبندی کے دوران انہیں کوئی مشکل نہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک بار پھر رنبیر کپور کے قریب ہونے کا موقع ملا، لیکن ایک دوست کی طرح۔ ڈپس کے مطابق یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کر کے انہوں نے ایک اچھا دوست پایا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.