تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:33

بالی ووڈ فلم’ایک تھی ڈائن‘کے دونئے گانوں کی وڈیو زریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی کی تھرل،ہارر اور رومانس پر مبنی نئی فلم’ایک تھی ڈائن‘کے نئے گانوں’کالی کالی آنکھیں‘اور’لوٹونگی میں‘کی وڈیوز جاری کردی گئیں ہیں۔معروف نغمہ نگار گلزار کے تحریر کردہ’ کالی کالی آنکھوں کا ،کالاکالا جادو ہے‘کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکارکلنٹن کریجو جبکہ’لوٹونگی میں تیرے لیے‘کو ریکھا بھردواج کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا ہے۔ہدایتکارکنان آئیر کی اس فلم میں عمران کیساتھ کونکنا سین شرما بحیثیت ہیروئن جبکہ کالکی کوچلن اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو ایکتا کپور،شوبھا کپور اور وشال بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وشال نے فلم کی کہانی تحریر کرنے کیساتھ ساتھ اسکا میوزک بھی ترتیب دیا ہے۔ہارر اور تھرل سے بھرپور فلم ایک تھی ڈائن 18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.